میٹرک بورڈ: ضمنی عملی امتحانات 28 نومبر سے 8 دسمبر تک

image

کراچی…… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات خالد احسان کے

اعلامیہ کے مطابق میٹرک سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے ضمنی

عملی امتحانات 28 نومبر سے 8دسمبر تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سال

2016میں رہ جانے والے طلبہ وطالبات اپنے امپروومنٹ آف گریڈ ، اضافی

پرچے،ایک ساتھ تمام پرچے اور حیاتیات، فزکس، کمپیوٹر اسٹیڈیز، فوڈ اور

نیوٹریشن، ملبوسات، پارچہ بافی، بریل کے ضمنی عملی امتحانات میں شریک ہو

سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق طلباء کیلئے حسینی گورنمنٹ بوائز سکینڈری اسکول

ناظم آباد نزد ہمدرد لیبارٹری، دہلی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کریم آباد

ایف بی ایریا، گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائر سیکنڈری اسکول نمبر 1کورنگی 3 ،

اوکھائی میمن بوائز سیکنڈری اسکول ماچھی میانی روڈ نمبر 1 کھارادر جبکہ

طالبات کیلئے گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائر سیکنڈری اسکول بلاکM نارتھ

ناظم آباد، جے ایم اے گرلز سیکنڈری اسکول نزد مسجد خضرا فریئر روڈ، ملت

گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول کورنگی نمبر 2 شامل ہیں۔ تمام امیدواروں سے کہا

گیا ہے کہ وہ متعلقہ مراکز میں اپنے ضمنی عملی امتحانات میں شامل ہوں۔

امیدواروں کو عملی امتحانات کا شیڈول ان کے رہائشی پتوں پر بھیج دیئے گئے

ہیں نہ ملنے کی صورت میں بورڈ آفس میں 24نومبر کو کمرہ نمبر 48بلاک بی،

سیکنڈ فلور میں 9بجے سے 5بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.