کراچی میٹرک بورڈ: علوم شرقیہ کے امتحانی فارمز

image

کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے علوم شرقیہ کے امتحانی فارمز 2016 جمع

کروانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ناظم امتحانات کے اعلامیہ کے

مطابق امتحانی فارم اور رجسٹریشن فارم ایک ہی ہو گا جو26ستمبر سے 11 نومبر

2016تک بغیر لیٹ فیس کے بورڈ آفس کے کمرہ نمبر 15دوسری منزل بلاک Aسے تصدیق

کروا کر بورڈ آفس سے متصل بینکوں میں جمع کئے جائیں گے۔اس کے بعد 14نومبر

سے 30نومبر 2016 تک 650روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم وصول کئے جائیں

گے جبکہ یہ امتحانات دسمبر 2016 کے تیسرے ہفتے میں شیڈول کے مطابق منعقد

ہوں گے۔ یاد رہے کہ ادیب کے امتحان میں شرکت کے لئے امیدوار کی عمر امتحانی

سال کی یکم اکتوبر کو کم ازکم پورے 15سال ہونی چاہئے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.