بارہویں جماعت کے کامرس ریگولر اور پرائیویٹ گروپس کے نتائج کا اعلان

image

کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان

چشتی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ گروپس

کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔نتائج کی

تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے امتحانات کے نتائج کی طرح کامرس

ریگولر اور کامرس پرائیویٹ میں بھی لڑکیوں کا پلڑا بھاری رہا ہے، کامرس

ریگولر کی پہلی دونوں پوزیشنیں جبکہ کامرس پرائیویٹ کی دوسری اور تیسری

پوزیشنیں لڑکیوں نے حاصل کی ہیں۔نتائج کے مطابق کامرس ریگولر گروپ میں پہلی

پوزیشن ڈی اے ڈگری کالج برائے خواتین فیز ایٹ کی طالبہ عائشہ آصف بنت آصف

یوسف رول نمبر 931254 نے 1100 میں سے 954نمبراے ون گریڈ لے کر حاصل

کی،دوسری پوزیشن بھی اسی تعلیمی ادارے کی طالبہ عائشہ مبشر بنت مبشر منیر

رول نمبر 931263 نے 936نمبر اے ون گریڈلے کر حاصل کی جبکہ تابانیز کالج کے

طالب علم محمد اسحاق ولد آفتاب احمد رول نمبر 904204 کل 931 نمبر اے ون

گریڈ لے کر تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔ناظم امتحانات محمد عمران خان

چشتی نے مزید بتایا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ میں پہلی پوزیشن محمد مزمل ولد

مصدق پاشا رول نمبر 401937 نے 1100 میں سے 886 نمبرز اے ون گریڈ لے کر حاصل

کی،دوسری پوزیشن فائزہ رؤف بنت محمد رؤف احمد رول نمبرز 410542 نے 844

نمبرز اے گریڈ لے کر جبکہ تیسری پوزیشن ثنا بنت محمد سکندر رول نمبر 411331

نے 840نمبرز اے گریڈ لے کر حاصل کی۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے

مزید بتایا کہ کامرس ریگولر کے امتحانات میں 36611 امیدواروں نے رجسٹریشن

حاصل کی جبکہ 36245امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 15836 امیدوار

کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 43.69 فیصد رہا۔ان امتحانات میں

94امیدواروں نے اے ون گریڈ، 1100 نے اے گریڈ، 2841 نے بی گریڈ، 5287 نے سی

گریڈ، 5863 نے ڈی گریڈ جبکہ 651 امیدواروں نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔

محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں

7176امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 6975 امیدوار امتحانات میں شریک

ہوئے جس میں سے 2762 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب

39.60 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں ایک امیدوار اے ون گریڈ، 32 اے گریڈ، 209

بی گریڈ، 866 سی گریڈ، 1446 ڈی گریڈ جبکہ 208 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب

ہوئے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.