کراچی میٹرک بورڈ: فیل ہوجانے والے امیدواروں کے لیے موقع

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے

مطابق ایسے طلبہ وطالبات (نویں اور دسویں باہم)کے سالانہ امتحانات2016 اور

اس سے پہلے کے پرچوں میں فیل ہوگئے تھے اور دوبارہ سپلیمنٹری امتحانات

2016میں شریک ہونا چاہتے ہیں تووہ اپنے رجسٹریشن اور پرمیشن فارمز30اگست سے

9ستمبر 2016تک بغیر لیٹ فیس کے بورڈ کی متعلقہ برانچوں نیشنل بینک، حبیب

بینک، عسکری کمرشل بینک اوریونائیٹڈ بینک کی بورڈ آفس کی برانچوں سے حاصل

کرکے وہیں جمع کروا سکتے ہیں۔شیڈول کے مطابق فارمز19سے23ستمبر تک200روپے،

26سے30ستمبر 500روپے ،3سے 7اکتوبر تک1000روپے، 10سے 14اکتوبر تک 1200روپے

اور 17اکتوبر سے مزید احکامات تک 1500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ وصول کئے جائیں

گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.