کراچی میٹرک بورڈ: ضمنی امتحانات 2016کے فارمز

image

کراچی۔ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے میٹرک سائنس اور جنرل ریگولر وپرائیویٹ

سالانہ امتحانات 2016کے پرچوں میں فیل ہو جانے والے طلباء و طالبات کو کہا

ہے کہ وہ اپنے ضمنی امتحانات 2016کے فارمز29اگست سے9ستمبر 2016تک بغیر لیٹ

فیس کے جمع کروا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تمام ریگولر طلبہ اپنے امتحانی

فارمز اپنے تعلیمی ادارے کے توسط سے جمع کرائیں گے ،تاہم پرائیویٹ طلبہ

اپنے فارمز متعلقہ بینکوں میں ذاتی طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔اس کے بعد

شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارمز جمع کئے جائیں گے۔ بعد ازاں

فارمز19سے23ستمبر تک200روپے، 26سے 30ستمبر 500روپے ،3سے 7اکتوبر تک1000روپے

اور 10سے 14اکتوبر تک 1200روپے لیٹ فیس کے ساتھ وصول کئے جائیں گے۔ اس ضمن

میں یہ بھی واضح کیا جاتاہے کہ بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی

قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ طلباء وطالبات فارمزنیشنل

بینک، حبیب بینک، عسکری کمرشل بینک اوریونائیٹڈ بینک کی بورڈ آفس کی

برانچوں سے حاصل کرکے وہیں جمع کروا سکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.