کراچی میٹرک بورڈ: مارک شیٹس جاری کرنے کا اعلان

image

کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2016سائنس اور

جنرل ریگولر وپرائیویٹ کی مارک شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔میٹرک

بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کے مطابق ریگولر طلبہ کی مارک شیٹس

ان کی درسگاہوں کو متعلقہ شیڈول کے مطابق جاری کر دی جائیں گی اور طلبا و

طالبات اپنے اپنے اسکولوں سے ہی مارک شیٹس حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے

اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے کو شناختی

کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں

میٹرک بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے صبح9:30بجے سے شام 5بجے تک مارک شیٹس حاصل

کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیر22اگست 2016کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد،

گلبرگ، لیاقت آباد۔ منگل 23 اگست 2016کوجمشید ٹاؤن، گلشن اقبال، شاہ فیصل

کالونی، ملیر ۔بدھ 24 اگست2016کو لانڈھی، کورنگی، صدر،بن قاسم اورجمعرات 25

اگست 2016کوکیماڑی، سائٹ، لیاری، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن ، گڈاپ کی مارک

شیٹس حاصل کی جا سکتی ہیں جبکہ پرائیویٹ طلبہ وطالبات کی مارک شیٹس ان کے

رہائشی پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں نہ ملنے کی صورت میں بورڈ آفس کے

متعلقہ سیکشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔دریں اثناء سالانہ امتحانات 2016کے

پرچوں میں رہ جانے والے طلباء وطالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اسکروٹنی

فارمزنیشنل بینک، حبیب بینک، عسکری کمرشل بینک اوریونائیٹڈ بینک کی بورڈ

آفس کی برانچوں سے حاصل کر کے 22اگست سے 20ستمبر 2016تک جمع کروا سکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.