انٹرمیڈیٹ٬ ہے،امتحانات کا دوسرا مرحلہ اور رمضان المبارک

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے

سالانہ امتحانات برائے 2016ء کا دوسرا مرحلہ جاری ہے،امتحانات کے دوسرے

مرحلہ میں دوپہر 2بجے سے 5بجے تک آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی

امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے پرچے لیے جارہے ہیں تاہم رمضان

المبارک کی وجہ سے 7، 8 اور 9 جون کو ہونے والے پرچے صبح ساڑھے نو سے ساڑھے

بارہ بجے تک ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق 7جون بروز منگل کو آرٹس ریگولر کے

فرسٹ ایئر کے فائن آرٹس، لاجک، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن ، کمپیوٹر سائنس

، لائبریری سائنس کے پرچے اور خصوصی امیدواروں کا سیکنڈ ایئر کا آؤٹ لائن

آف ہوم اکنامکس کا پرچہ لیا جائے گا، 8 جون بروز بدھ کو آرٹس ریگولر کے

سیکنڈ ایئر کے فائن آرٹس، لاجک، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن، کمپیوٹر سائنس،

لائبریری سائنس کے پرچے اور خصوصی امیدواروں کا اسلامک ایجوکیشن کا پرچہ

ہوگا جبکہ 9جون بروز جمعرات کو آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کے فرسٹ ایئر کے

اردو ایڈوانس، عربک، فارسی، سندھی (Elective)، انگلش (Elective)، میتھمیٹکس

کے پرچے جبکہ خصوصی امیدواروں کا سیکنڈ ایئر کا کمپیوٹر سائنس کا پرچہ

منعقد ہوگا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.