اسپیشل بچوں کے نویں دسویں کلاس کے سالانہ امتحانات

image

کراچی (نیٹ نیوز) ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت امتحانات کے دوسرے مرحلے میں

اسپیشل بچوں کیلئے نویں دسویں کلاس کے سالانہ امتحانات منگل 3مئی سے

گورنمنٹ پائلٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ناظم آباد میں ہوں گے جو 20مئی تک

جاری رہیں گے، جن میں 216امیدوار شرکت کر رہے ہیں۔ تفصیلات بتاتے ہوئے قائم

مقام ناظم امتحانات ہدایت اﷲ انصاری نے کہا کہ قوتِ سماعت اور قوتِ گویائی

سے محروم طلبہ و طالبات ان امتحانات میں شریک ہوں گے، ان مضامین میں

اسلامیات، انگریزی، ریاضی، اردو، مطالعہ پاکستان، جنرل سائنس، ٹیلرنگ،

امبرائیڈری، ڈرائنگ، آرٹ (تھیوری، پریکٹیکل) کمپیوٹر شامل ہیں۔ انہوں نے

بتایا کہ ان خصوصی بچوں کیلئے مناسب ماحول تشکیل دیا گیا ہے تاکہ وہ کامل

توجہ اور ارتکاز سے اپنی لیاقت کا اظہار کر سکیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.