اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی٬ انٹر کے سالانہ امتحانات

image

کراچی ۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ

کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹر کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے بروز

جمعرات 28اپریل سے شروع ہونے والے پہلے مرحلے کے سائنس پری انجینئرنگ، پری

میڈیکل، سائنس جنرل، کامرس ریگولر ،کامرس پرائیویٹ ، ہوم اکنامکس اور

میڈیکل ٹیکنالوجی کے ایڈمٹ کارڈز تیار کرلیے گئے ہیں،

 

کالج پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کے ذریعے بروز منگل

19 اپریل 2016ء سے انٹربورڈ آفس سے ایڈمٹ کارڈز وصول کرلیں، کالجوں کے

نمائندوں کے پاس پرنسپل کا جاری کردہ اتھارٹی لیٹر ضروری ہوگا، کامرس

پرائیویٹ اور سائنس گروپس کے پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز ان کی جانب

سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردیئے گئے ہیں، ایسے پرائیویٹ امیدوارجنہیں

بروز جمعہ 22اپریل 2016ء تک ایڈمٹ کارڈز وصول نہیں ہوں وہ بروز پیر 25

اپریل 2016ء سے اپنے رجسٹریشن کارڈ، امتحانی فارم جمع کرانے کی رسید اور

میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹوکاپی کے ساتھ بورڈ آفس سے اپنے ایڈمٹ کارڈ کی

نقل حاصل کرسکتے ہیں۔ ریگولر امیدواروں اور ایکس اسٹوڈنٹس کے کسی اعتراض کی

وجہ سے روکے گئے ایڈمٹ کارڈ یا ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل کرنے کیلئے دو

پاسپورٹ سائز تصاویر کے ساتھ متعلقہ کالج کے پرنسپل سے تصدیق شدہ درخواست

ضروری ہوگی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.