کراچی میٹرک بورڈ: نویں اور دسویں کے امتحانات کا پہلا دن

image

کراچی (نیٹ نیوز) ثانوی تعلیمی

بورڈ کے تحت نویں اور دسویں سائنس اور آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ

امتحانات کے پہلے دن 382امتحانی مراکز میں صبح کی شفٹ میں ساڑھے نو بجے سے

ساڑھے بارہ بجے تک سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو کیلئے کمپیوٹر اسٹیڈیز

کا پرچہ ہوا جبکہ شام کو ڈھائی بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک بریل، عربی، فارسی،

حسابات خانہ داری اور ہوم اکنامکس کے امیدواروں نے امتحان دیئے۔ ان دونوں

شفٹوں میں تمام پرچے وقت مقررہ پر شروع کئے گئے اور شیڈول کے مطابق وقت ہی

پر مکمل ہوئے۔

 

اس دوران مختلف ویجیلینس ٹیموں نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا جبکہ ثانوی

تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے میڈیا کے افراد کے ساتھ

جن میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے صحافی شامل تھے ضلع وسطی اور ملیر کے

مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نگرانی کرنے والے عملے اور

سینٹر سپرنٹنڈٹنٹس کے علاوہ سینٹرل کوآرڈینیٹر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے

پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا کہ شفاف امتحانات کے انعقاد میں کسی بھی

رکاوٹ کو خاطر میں لائے بغیر نگرانی کے فرائض انجام دیئے جائیں ۔ انہوں نے

اساتذہ اور عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ امیدوارو ں کی تلاشی کے

وقت آج کسی کے پاس سے نقل کا مواد نہیں نکلا جس کا مطلب ہے کہ اب امیدواروں

نے پڑھ کر امتحان دینے کا عزم کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز

میں بیرونی مداخلت نہ ہونے سے بھی فضا سازگار ہوئی ہے۔ صوبائی حکومت کی

جانب سے لاہور کے افسوسناک واقعہ پر ایک روزہ سوگ کے اعلان کی وجہ سے بیشتر

امتحانی مراکز میں نگرانی پر مامور عملے نے اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں

باندھ کر ذمہ داری انجام دیں جبکہ خود چیئرمین بورڈ نے بھی سیاہ پٹی باندھ

کر امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.