انٹرمیڈیٹ: میٹرک ضمنی امتحانات میں کامیاب طلبہ کے داخلے

image

کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بورڈ

آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی سے میٹرک کے ضمنی امتحانات 2015ء میں کامیاب

ہونے والے ان امیدواروں کیلئے جو انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات

برائے 2016ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ہیں امتحانی فارم جمع کروانے کی

تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

 

ایسے تمام امیدور انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے تمام گروپس پری میڈیکل، پری

انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیوٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس

پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس کیلئے امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں۔ تفصیلات کے

مطابق ان تمام گروپس کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء

میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارمز بروز منگل

2فروری 2016ء سے 16 فروری 2016ء تک اپنے متعلقہ کالجوں میں جمع کرواسکتے

ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم ضروری تصدیق کے بعد انہی

تاریخوں میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں واقع حبیب بینک کی برانچ سمیت یو

بی ایل کی شہر کے مختلف علاقوں میں واقع آٹھ برانچوں میں جمع کرواسکتے ہیں

جبکہ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کے وہ تمام ریگولر امیدواروں کے امتحانی

فارمز اور فیسوں کے پے آرڈرز بروز جمعرات 18 فروری 2016ء تک انٹربورڈ میں

جمع کروادیں۔جو امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارمز جمع نہیں

کرواسکیں وہ بروز بدھ 17 فروری 2016ء سے 24فروری تک 200روپے لیٹ فیس کے

ساتھ، 25فروری سے 2 مارچ تک 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ اور 3مارچ سے 9مارچ

2016ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارمز جمع کرواسکتے

ہیں۔پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم بورڈ میں واقع حبیب بینک کی برانچ

کے علاوہ یو بی ایل کی جن آٹھ برانچوں میں جمع کرواسکتے ہیں ان میں ملیرسٹی

مین نیشنل ہائی وے برانچ، آرسی ڈی ہائی وے اورنگی برانچ ایل ایس بی کمرشل

سیکٹر 3، سیکٹر الیون ایچ نارتھ کراچی برانچ، یو بی ایل بلڈنگ نارتھ ناظم

آباد برانچ، حسین ڈی سلوا برانچ بلاک اے نارتھ ناظم آباد، یو بی ایل بلڈنگ

آئی آئی چندریگر روڈ برانچ، شہید ملت روڈ شاہراہ فیصل جنکشن برانچ اور نیو

ٹینری مارکیٹ برانچ سیکٹر سیون اے کورنگی انڈسٹریل ایریا برانچ شامل ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.