جامعہ کراچی: بیچلرز اور ماسٹرز ایوننگ پروگرام کی داخلہ فہرستیں

image

کراچی (نیٹ نیوز)جامعہ کراچی کے

ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق بیچلرزاور

ماسٹرز (ایوننگ پروگرام ) کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئیں ہیں۔ایسے

طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں ، وہ اپنی

داخلہ فیس2فروری2016ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

 

انرولمنٹ فارم وفیس دوپہر 3تاشام7بجے تک یوبی سے متصل ڈائریکٹوریٹ آف

ایڈمیشن کے کیمپ آفس سے تصدیق کرانے کے بعد جامعہ کراچی کے یوبی ایل کیمپس

برانچ میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔ ایسے طلباوطالبات جو جاری کرہ داخلہ فہرست

سے مطمئن نہیں ہیں وہ 29جنوری 2016 ء تک 500/= روپے کے عوض کلیم فارم یوبی

ایل بینک کیمپس برانچ سے حاصل / جمع کراسکتے ہیں۔علاوہ ازیں طلبہ کو ہدایت

کی جاتی ہے کہ وہ کلیم فارم جامعہ کراچی کے جاری کردہ ٹیسٹ اسکور اور

کلوزنگ پرسنٹیج کو مدنظررکھتے ہوئے جمع کرائیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.