جامعہ کراچی: بی کام پرائیویٹ کے امتحانی فارم کی تاریخ میں توسیع

image

کراچی (نیٹ نیوز)جامعہ کراچی کے

ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام

ریگولرو پرائیوٹ کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں500/= روپے

لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی ہے۔

 

جس کے مطابق طلبہ اپنے امتحانی فارم 4500/= روپے فیس برائے سال اول/ دوئم

اور کمبائنڈ کے لئے 7500/= روپے فیس کے ساتھ28 جنوری 2016 ء تا02فروری 2016

ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔دریں اثناء جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن

پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق ایوننگ پروگرام میں صرف اوپن

میرٹ بیچلرز/ ماسٹرز/ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز،سرٹیفیکیٹ کورسز اورڈپلومہ

پروگرام کے داخلے برائے سال 2016 ء کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ

میں دو دن کی توسیع کردی گئی ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.