کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ: مختلف گروپس کی مارکس شیٹس تیار

image

کراچی۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم

امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت

سائنس پری میڈیکل، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، کامرس پرائیویٹ، ہوم

اکنامکس اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کی

مارکس شیٹس تیار ہیں-

 

کالجوں کے نمائندے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بروزمنگل 24 نومبر 2015ء سے بورڈ

آفس کے متعلقہ سیکشن سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں جبکہ آرٹس پرائیویٹ اور

کامرس پرائیویٹ کی مارکس شیٹس امیدواروں کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج

دی گئی ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.