کراچی میٹرک بورڈ کے تعلیمی اعلانات

image

کراچی(نیٹ نیوز) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی

کے قائم مقام ناظم امتحانات ہدایت اللہ انصاری کے مطابق میٹرک سائنس و جنرل

گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے عملی امتحانات سال 2015میں رہ جانے والے طلبہ

وطالبات اپنے امپروومنٹ آف گریڈ ، اضافی پرچے، ایک ساتھ تمام پرچے اور

حیاتیات، فزکس، کمپیوٹر اسٹیڈیز، فوڈ اور نیوٹریشن، ملبوسات، پارچہ بافی،

بریل کے عملی امتحانات 20نومبر سے شروع ہو رہے ہیں۔ 

 

تفصیلات کے مطابق طلباء کیلئے حسینی گورنمنٹ بوائز سکینڈری اسکول ناظم

آباد نزد ہمدرد لیبارٹری، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 1ناظم آباد

نمبر2پٹرول پمپ، این جے وی گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول سعید منزل ایم

اے جناح روڈ، ملت گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کورنگی نمبر 2جبکہ طالبات

کیلئے کمپری ہینسو گرلز سیکنڈری اسکول بلاک ایم نارتھ ناظم آباد، ایس ایم

بی فاطمہ جناح گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول نشتر روڈ، گورنمنٹ گرلز سیکنڈری

اسکول کورنگی نمبر ساڑھے تین مراکز بنائے گئے ہیں۔ تمام امیدواروں سے کہا

گیا ہے کہ متعلقہ مراکز میں اپنے عملی امتحانات میںشامل ہوں۔ امیدواروں کو

عملی امتحانات کا شیڈول ان کے رہائشی پتوں پر بھیج دیئے گئے ہیں نہ ملنے کی

صورت میں بورڈ میں 18نومبر کو کمرہ نمبر 48بلاک بی سیکنڈ فلور میں 9بجے سے

5بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.