کراچی انٹرمیڈیٹ: پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ارسال

image

کراچی۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم

امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سائنس پری

میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس اور آرٹس گروپس کے پرائیویٹ

امیدواروں کے ضمنی امتحانات برائے 2015ء کے ایڈمٹ کارڈز ان کی جانب سے دیئے

گئے پتوں پر روانہ کردیئے گئے ہیں،

 

 وہ پرائیویٹ امیدوار جنہوں نے اس دوران اپنی رہائش تبدیل کرلی ہے وہ

اپنے ایڈمٹ کارڈز امتحانی فارم میں درج کیے گئے پتوں سے وصول کرلیں جبکہ

ایسے پرائیویٹ امیدوار جنہیں بروز بدھ 18 نومبر 2015ء تک ایڈمٹ کارڈز وصول

نہیں ہوں وہ بروز جمعرات 19 نومبر 2015ء سے اپنے رجسٹریشن کارڈ، امتحانی

فارم جمع کرانے کی رسید اور میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی کے ساتھ بورڈ

آفس سے اپنے ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل کرسکتے ہیں۔ محمد عمران خان چشتی نے

کہا کہ ریگولر امیدواروں اور ایکس اسٹوڈنٹس کے کسی اعتراض کی وجہ سے روکے

گئے ایڈمٹ کارڈ یا ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل کرنے کے لئے دو پاسپورٹ سائز

تصاویر کے ساتھ متعلقہ کالج کے پرنسپل سے تصدیق شدہ درخواست ضروری ہوگی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.