پروفیسر انوار احمد زئی کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

image

کراچی (نیٹ نیوز) ثانوی تعلیمی

بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے جمعہ کے دن مختلف امتحانی مراکز

کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ بورڈکے تحت ہونے والے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ

پارٹ ٹو میٹرک کے ضمنی امتحانات برائے سال 2015کیلئے 155امتحانی مراکز میں

ہونے والی نقل کی روک تھام کیلئے کئے گئے سخت اقدامات اور تلاشی کے بعد

امتحانی مرکز میں جانے کی حکمت عملی کے نتیجے میں نقل کے کیسز میں نمایاں

کمی آئی ہے تاہم جمعہ کے دن اخلاقیات کے امتحانی پرچے کے دوران رول نمبر

942366کے تحت گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول بلدیہ ٹاؤن کے سینٹر میں اصل

امیدوار کی جگہ دوسری لڑکی امتحان دیتے ہوئے پکڑی گئی، جس کے باعث فوری طور

پر نقلی امیدوار کو امتحان دینے سے روک دیا گیا اور اس کی رپورٹ سزا دینے

والی متعلقہ کمیٹی کو کر دی گئی ہے اور اصل امیدوار کیخلاف کیس بنا دیا گیا

ہے۔

 

پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا کہ ویجلینس ٹیموں سے روزانہ کی بنیاد پر

رپورٹ حاصل کی جا رہی ہے جبکہ امیدواروں سے ایک بار پھر کہا گیا ہے کہ وہ

اپنے سینٹر کے علاوہ کسی اور مرکز میں امتحان نہیں دے سکیں گے جس کیلئے

سینٹر سپرنٹنڈنٹس کو واضح ہدایات دے دی گئی ہیں اور وہ ایسے کسی امیدوار کو

اپنے مرکز میں شرکت سے روک رہے ہیں اس لئے کوئی امیدوار مہم جوئی کیلئے

اپنا وقت ضائع نہ کرے اور ہر صورت میں اپنے ہی امتحانی مرکز میں امتحان دے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.