انٹر: ضمنی امتحانات کے امتحانی فارم جمع کرانے کی خصوصی تاریخ

image

کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم

امتحانات محمد عمران خان چشتی نے طالب علموں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے

انٹرمیڈیٹ کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر،

کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے ضمنی

امتحانات برائے 2015ء میں شرکت کے خواہشمند امیدواروں کے لئے امتحانی فارم

جمع کرانے کی خصوصی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

 

ناظم امتحانات نے بتایا کہ پروگرام کے مطابق مذکورہ بالا گروپس کے پرائیویٹ

امیدوار اپنے امتحانی فارم متعلقہ سیکشنوں سے تصدیق کے بعد جبکہ ریگولر

امیدوار اپنے کالج پرنسپل سے تصدیق کے بعد بروز منگل 10 نومبر 2015ء سے

بروز جمعرات 12 نومبر 2015ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بورڈ آفس کے

اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کراسکتے ہیں۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے

مزید بتایا کہ امتحانی فارمز کے ساتھ مارکس شیٹ اور انرولمنٹ /رجسٹریشن

کارڈ کی فوٹوکاپی لگانا ضروری ہوگی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.