انٹر سال اول٬ آرٹس٬ ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروں کے امتحانی نتائج

image

 اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے

انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس اور

خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے نتائج کا اعلان کردیا

ہے۔یہ اعلان بورڈ کے ناظم امتحانات عمران چشتی نے کیا،

 

ان کے مطابق خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں 98امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل

کی جبکہ 96امیدوار شریک ہوئے جس میں سے 92 امیدوار 6 پرچوں میں اور 4

امیدواروں نے پانچ پرچوں میں کامیابی حاصل کی اس طرح کامیابی حاصل کرنے

والوں کا تناسب 95.83 فیصد رہا۔ آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 10173

امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے 9943 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس

میں سے 3053 امیدوار چھ پرچوں میں، 2820 پانچ پرچوں میں، 1797 چار پرچوں

میں، 1012 تین پرچوں میں، 677 دو پرچوں میں اور 374 ایک پرچے میں کامیاب

قرار پائے۔ آرٹس پرائیویٹ کےامتحانات میں 6518 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل

کی جبکہ 6157 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1572 امیدوار چھ

پرچوں میں، 1848 پانچ پرچوں میں، 1119 چار پرچوں میں، 704 تین پرچوں میں،

427 دو پرچوں میں اور 293 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔ ہوم

اکنامکس کے میں 293 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے 281 امیدوار شریک

ہوئے جس میں سے 129 سات پرچوں میں، 65 چھ پرچوں میں، 31 پانچ پرچوں میں، 16

چار پرچوںمیں، 21 تین پرچوں میں، 10 دو پرچوں میں اور 6 امیدوار ایک پرچے

میں کامیاب ہوئے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.