سکھر: انٹر آرٹس کامرس اور ہوم اکنامکس گروپ کے نتائج

image

ثانوی اور اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے

چیئرمین سید مجتبیٰ شاہ نے ہائر سیکنڈری سرٹیفیکٹ پارٹ II- )انٹر)آرٹس،

کامرس اور ہوم اکنامکس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2015کے نتائج کا

اعلان کر دیا۔

 

 نتائج کے مطابق آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پرانہ سکھر کی مہرین

دختر عبدالوحید شیخ نے 825نمبر لے کر پہلی، گورنمنٹ اسلامیہ آرٹس کالج

سکھر کے محمد مبین ولد بابو سلیم نے 813نمبر لے کر دوسری اور گورنمنٹ ڈگری

کالج کنڈیارو کے مومن علی ولد گل حسن خاصخیلی نے 789 نمبر لے کر تیسری

پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکھر کی بخت شہزادی

نے 838نمبر لے کر پہلی ، گورنمنٹ مہران ڈگری کالج مورو کے سالار ممتاز نے

828 نمبرلے کر دوسری اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکھر کی اسماء دختر محمد

شفیع خان نے 821 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہوم اکنامکس گروپ میں

گورنمنٹ کالج فار وومن خیرپور کی ایلیاء بتول سید نے 942 نمبر لے کر پہلی ،

گورنمنٹ کالج فار وومن خیرپور کی صبا نثار احمد نے 938 نمبر لے کر دوسری او

رگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکھر کی اقراء دختر حاجی محمد امین نے 915 نمبر لے

کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیومنیٹیز گروپ میں ٹوٹل 5095 طلبہ اور طالبات نے

رجسٹریشن کرائی جنمیں 5087 امتحانات میں حاضر رہے جس میں سے 10نے A،781 نے

Bاور2049 نے C گریڈ حاصل کیا۔کامر س گروپ میں ٹوٹل 291 طلبہ اور طالبات نے

رجسٹریشن کرائی جن میں 291 امتحانات میں حاضر رہے جس میں سے 24نے A،97 نے

Bاور90 نے C گریڈ حاصل کیا۔ جبکہ ہو م اکنامکس گروپ میں ٹوٹل 17 طلبہ اور

طالبات نے امتحانات دیے جس میں سے 13نے A اور 04نے B گریڈ حاصل کیا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.