جامعہ کراچی: بی اے پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے پرائیوٹ سال دوم اور (سال اول ودوم باہم) سالانہ امتحانات برائے 2014 ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔نتائج کے مطابق مریم افضل بنت محمد افضل سلیمان سیٹ نمبر616365 نے 787 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن ،محمد ابوبکر اسحاق ولد محمد اسحاق سیٹ نمبر615325 نے 784 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ ہُدیٰ شعیب بنت محمد شعیب سیٹ نمبر616313 نے 778 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔امتحانات میں کل 7171طلباوطالبات شریک ہوئے،529 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن ،1882 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ 16 طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 33.89 فیصد رہا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.