کراچی میٹرک بورڈ: انرولمنٹ فارم کی تاریخ میں توسیع

image

کراچی ۔ ثانوی تعلیمی بورڈ نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع اور طلبہ اور والدین کی سہولت کے پیش نظر نویں کلاس کے ریگولر طلبہ کے بغیر لیٹ فیس کے انرولمنٹ فارم سال 2016 (سائنس و جنرل گروپ ) جمع کرانے کی تاریخ 2ستمبر سے بڑھاکر 11ستمبر کردی ہے اس تاریخ کے بعد لیٹ فیس لی جائے گی۔ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق تمام الحاق شدہ نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق انرولمنٹ فارم جمع کراسکتے ہیں ۔ دریں اثناء ترجمان نے بتایا ہے کہ انرولمنٹ فارمز کے ساتھ نادرا کا ’ب‘ فارم جمع کرانا ہوتا ہے تاہم اگر کسی طالب علم کا ب فارم تیار نہیں ہے تو نادرا ’ب‘ فارم حاصل کرنے کے لئے جمع کرائی جانے والی درخواست کی رسید بھی عار ضی طور پرقابل قبول ہو گی تاکہ طالب علم کا سال ضائع نہ ہو اسی طرح وقتی طور پر بلدیہ کی جانب سے سرکاری دستاویز پر جاری ہونے والے پیدائش کے سرٹیفیکٹ کو بھی انرولمنٹ فارم کے ساتھ جمع کرایا جاسکتا ہے تاہم ہر الحاق شدہ نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کے سربراہ کو اپنے ادارے کے تمام فارمز جمع کراتے ہوئے صرف ایک تصدیق نامہ دینا ہوگا جس پہ تحریر کیا جائے گا کہ ان کے ادارے سے مجوزہ امتحان میں شرکت کرنے والے کسی طالب علم کی کم از کم عمر اور زیادہ سے زیادہ عمرضابطے کے مطابق ہے اسی طرح عارضی طور پر دی جانے والے رعایت میٹرک کے امتحان کے پہنچنے سے پہلے ب فارم کی فراہمی سے مشرط ہوگی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.