کراچی: انٹر آرٹس اور کامرس پرائیویٹ کے رجسٹریشن فارم

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرآرٹس اور کامرس گروپس کے پرائیویٹ امیدواروں کیلئے رجسٹریشن فارمز جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء میں حصہ لینے کے خواہشمندایسے امیدوار جن کے پاس تمام مواقع ختم ہوچکے ہیں اپنے رجسٹریشن فارمز 1750 روپے فیس کے ساتھ یکم ستمبر سے 2 نومبر 2015ء تک متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ آفس میں واقع بینک برانچ اور بورڈ کی جانب سے نامزد یو بی ایل کی بینک برانچوں میں جمع کرواسکتے ہیں جو امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کراسکیں وہ 3 نومبر سے 2 دسمبر تک 200روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 3سمبر سے 30 دسمبر 2015ء تک 400 روپے لیٹ فیس کے ساتھ اور یکم جنوری 2016ء سے اگلے احکامات تک 600 روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کرواسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.