سائنس و جنرل گروپ کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے وصول

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات نعمان احسن نے کہا ہے کہ میٹرک کے ضمنی امتحانات کے لئے سائنس و جنرل گروپ کے ریگولر و پرائیویٹ امیدواروں کے امتحانی فارم ۲۶ اگست سے ۷ ستمبر تک بغیر لیٹ فیس کے وصول کئے جائیں گے یہ فارمز نیشنل بنک آف پاکستان ، حبیب بنک، عسکری کمرشل بنک اور یونائیٹڈ بنک کی بورڈ آفس کی برانچوں میں وصول کئے جائیں گے اُنہوں نے بتایا ان بنکوں کے بورڈ آفس کے بوتھ شیڈول کے مطابق فارم ایک ساتھ وصول کریں گے تاکہ طلبہ کو ان کے جمع کرانے میں کوئی دشواری نہ ہو۔ اُنہوں نے بتایا کے اس مقصد کے لئے ان تمام بنکوں میں امتحانی فارم پہنچادیئے گئے ہیں ۔ اُنہوں نے بتایا کہ اب تک پانچ ہزار سے زیادہ اسکروٹنی کی درخواستوں میں سے چار ہزار کیسز کی جانچ کی جاچکی ہے اور ان کے نتائج سے امیدواروں کو آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ باقی کیسز متعلقہ مضامین کے ہیڈ ز اور ڈپٹی ہیڈایگزامینر کی کمیٹی چیک کرنے کے کام میں دن رات مصروف ہے۔ اُنہوں نے بتایا کے میٹرک کے ضمنی امتحانات جلد منعقد کرنے کا پروگرام ہے تاکہ دو پرچوں میں فیل ہونے والے طلبہ اگر پرویژ نل طور پر کالجوں میں داخلہ لے سکیں تو ان کا سال ضائع نہ ہو۔ ناظم امتحانات نعمان احسن نے آئندہ ضمنی امتحانات کے لئے امتحانی مراکز کا انتخا ب سینئر اساتذہ اور ما ہر ین ِتعلیم پر مشتمل کمیٹی ذریعے کرایا جائے گا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.