پی ای سی ایچ ایس ایجوکیشن فاؤنڈیشن گورنمنٹ کالج میں تقریبات

image

کراچی: (پریس ریلیز) مورخہ : 18 اگست 2015، پی ای سی ایچ

ایس ایجوکیشن فاؤنڈیشن گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج کراچی میں جشن آزادی اور

کالج کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کے سلسلے میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام

کیا گیا جس میں پرچم کشائی اور مادروطن پاکستان کی 68ویں سالگرہ کا کیک

کاٹا گیا۔ اس مقصد کے لئے کالج کو سبز ہلالی پرچم کے رنگ کی جھنڈیوں سے

سجایا گیا، اساتذہ کرام اور کالج کے دفتری عملے کے ارکان نے ملی نغمے گائے

۔

 

کالج پرنسپل پروفیسر سید ساجد حسین نے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا بعد ازاں

شرکاء تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم کو نوجوان نسل کی تعلیم و

تربیت پر خصوصی توجہ دینی ہے تاکہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے

جو امید پاکستانی طلبہ سے لگائی تھی ہمارے طلبہ اس امید پر کماحقہ پورے

اتریں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت اور روشن کردار ادا کریں۔

 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.