کراچی انٹرمیڈیٹ: پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان

image

کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات 2015ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس میں لڑکیوں نے سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پہلی تینوں نمایاں پوزیشنیں حاصل کر کے لڑکوں پر سبقت حاصل کرلی ہے۔ نتائج کے مطابق ڈی اے ڈگری کالج کی کرشمہ کماری بنت سونومل رول نمبر 862076 کل نمبر 1100 میں سے 999 نمبرز 90.82فیصد کے ساتھ پہلی پوزیشن کی حقدار قرار پائیں جبکہ دوسری پوزیشن گورنمنٹ سرسید گرلز کالج کی رمشا عرفان بنت عرفان احمد رول نمبر 855208 نے 988 نمبر89.82 فیصد کے ساتھ دوسری اور آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول کی حرا اقبال بنت اقبال نیوی والا رول نمبر 851422 نے 985 نمبر 89.55فیصد حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ناظم امتحانات نے بتایا کہ سینٹ لارنس گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی سائرہ بتول رضوی بنت سید حسن مصطفی رضوی رول نمبر 856358 اور بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی عمارہ جمیل بنت جمیل الرحمن رول نمبر 857621نے 984 نمبر 89.45فیصد حاصل کرتے ہوئے مشترکہ طور پر چوتھی پوزیشن، بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج کی ہی ازقا قاضی بنت محمد اعظم رول نمبر 857576 نے 982نمبر 89.27 فیصد حاصل کر کے پانچویں پوزیشن اور ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کے محمد انس صدیقی ولد محمد صدیق رول نمبر 846708 نے 981 نمبر 89.18فیصد نمبر حاصل کر کے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ ناظم امتحانات نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پری میڈیکل کے امتحانات میں 21142 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 20855 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 10423 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 49.98 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 1090 امیدواروں نے اے ون گریڈ، 2659 نے اے گریڈ، 3065 نے بی گریڈ، 2680 نے سی گریڈ، 911 امیدواروں نے ڈی گریڈ جبکہ 18امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.