کراچی: میٹرک سائنس و جنرل گروپس اور خصوصی بچوں کے نتائج

image
کراچی (نیٹ نیوز) میٹرک کے امتحانات میں طالبات ،طلبہ پر سبقت حاصل کرتے ہوئے تمام پوزیشنز لے گئیں۔ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس و جنرل گروپس اور خصوصی بچوں کے امتحانات برائے سال 2015ء کے نتائج کا اعلان مقامی کالج کے آڈیٹوریم میں سادہ اور پُر وقار تقریب میں کیا جہاں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار وں کو انعامات دیئے گئے۔ چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ پروفیسر انوار احمد زئی نے نتائج کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی حور مظہر ناظم امتحانات ثانوی تعلیمی بورڈ نعمان احسن کے ساتھ ماہرین تعلیم، اساتذہ، والدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔ چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں 789 نمبر لے کر پہلی پوزیشن اے ون گریڈ آکسفورڈ اسلامک سائینٹفک اسکول کی طالبہ انوشہ اصغر دختر محمد اصغر نے جبکہ اسی ادارے کی منیبہ دختر طالب حسین نے 787نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور پروگرامر گرلز سیکنڈری اسکول کی مزینہ اعظم دختر محمد اعظم صدیقی نے 786 نمبرل کے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ جنرل گروپ میں البدر ہائیر سیکنڈری اسکول کی اقصیٰ زبیر دختردختر زبیر احمد نے 760نمبر لے کر پہلی پوزیشن ،اقرا حفاظ گرلز سیکنڈری اسکول کی حریم صدیقی دختر اکرم علی نے 757نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور اسی ادارے کی حافظہ کائنات ملک دختر ملک شیر زمان نے 742نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خصوصی بچوں میں ابسااسکول برائے معذورین کورنگی کی یسریٰ دختر سید اسد علی نے 759نمبر لے پہلی پوزیشن اسی ادارے کی طوبیٰ شاہد دختر شاہد عالم نے 758نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور فاطمہ عباس دختر غلام عباس نے 746نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ نتائج کے مطابق سائنس گروپ میٹرک میں ایک لاکھ چھیالیس ہزار چار سو ایک امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی ایک لاکھ چوالیس ہزار نو سو بیالیس امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے ایک ہزار چار سو انسٹھ غیر حاضر رہے اے ون گریڈ میں چھ ہزار آٹھ سو چونسٹھ اے گریڈ میں اکیس ہزار ایک سے چھیتر بے گریڈ میں انتیس ہزار اکہتر سی گریڈ میں بائیس ہزار چھ سے ستر ڈی گریڈ میں آٹھ ہزار ایک سے چونتیس ای گریڈ میں ایک سے اسی جبکہ ایڈیشنل مضامین میں تین سے چونتیس امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔سائنس گروپ کا نتیجہ 61.1 فیصد، آرٹس کا 57.19 فیصد اور خصوصی بچوں کا نتیجہ 71 فیصد رہا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.