آرٹس ریگولر و پرائیویٹ، ہوم اکنامکس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے نتائج

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشن اقراء حفاظ ڈگری کالج کی طالبات نے حاصل کیں۔ اقراء حفاظ ڈگری کالج کی حافظہ حفصہ انور بنت انور علی رول نمبر 561516 نے 1100 میں سے 952 نمبرز اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، اسی تعلیمی ادارے کی حافظہ عائشہ الیاس بنت محمد الیاس ضمیل رول نمبر 561514 نے 939 نمبر اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن جبکہ حافظ عفیفہ بنت قمر بن ریاض رول نمبر 561512 نے 935 نمبرز اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں بھی پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں۔ صلیحہ مبین بنت عبدالغفور رول نمبر 951603 نے 1100 میں سے 858 نمبرز اے گریڈ حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، بلقیس شہزادی بنت عبدالقدوس رول نمبر 950240 نے 855 نمبرز اے گریڈ حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن جبکہ رابعہ جاوید بنت خالد محمود جاوید رول نمبر 950495 نے 852 نمبرز اے گریڈ حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنیں دیوا ہائیر سیکنڈری اسکول کی طالبات نے حاصل کیں۔ ندا شمس بنت شمس الدین رول نمبر 590543 نے 1100 میں 979 نمبرز اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مریم علی بنت محمد علی رول نمبر 590542 نے 960 نمبرز اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن جبکہ اقرا خان بنت محمد شاہد خان رول نمبر 590537 نے 954 نمبرز اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ ان امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنیں رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبات نے حاصل کیں۔ ثانیہ جمال بنت جمال احمد رول نمبر 100707 نے 1200 میں سے 994 نمبرز اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، ملیحہ فیاض بنت سید فیاض علی رول نمبر 100608 نے 987 نمبرز اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن جبکہ منال مرزا بنت مرزا اشتیاق علی خان رول نمبر 100622 نے 979 نمبرز اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ناظم امتحانات نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 11227 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے 10959 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں 4305 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 39.28 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 10امیدواروں نے اے ون گریڈ، 160 نے اے گریڈ، 908 نے بی گریڈ، 1878 نے سی گریڈ، 1244 نے ڈی گریڈ جبکہ 105 نے ای گریڈ حاصل کیا۔ محمدعمران خان چشتی نے بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ کے امتحانات میں 10296 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 9845 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 3957 امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 40.19 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 86 امیدوار اے گریڈ، 753 بی گریڈ، 1704 سی گریڈ ، 1307 ڈی گریڈ اور 107 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں 90امیدواررجسٹریشن حاصل کر کے امتحانات میں شریک ہوئے اور تمام امیدوار کامیاب رہے اس طرح کامیابی کا تناسب 100 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 43امیدواروں نے اے ون گریڈ، 32 نے اے گریڈ، 14 نے بی گریڈ اور ایک امیدوار نے سی گریڈمیں کامیابی حاصل کی۔ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 318 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 315امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 161 امیدوار وں نے کامیابی حاصل کی، ان امتحانات میں کامیابی کا تناسب 51.11فیصد رہا، ہوم اکنامکس کے امتحانات میں 5امیدواروں نے اے ون گریڈ، 38 نے اے گریڈ، 44 نے بی گریڈ، 55 نے سی گریڈ اور 19 امیدواروں نے ڈی گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔ ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات میں 38امیدواررجسٹرڈ ہوئے جبکہ 33امیدوار وں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں 27 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 81.82 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 2امیدوار اے گریڈ، 21 بی گریڈاور 4 امیدوار سی گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.