بیورو کریٹ کی بحیثیت چیئرمین کراچی انٹر بورڈ تقرری تعلیم دشمنی

image
سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر سید علی مرتضی، کراچی ریجن کے صدرپروفیسر فیروز الدین صدیقی، جنرل سیکریٹری پروفیسر محمد عامر الحق اور سینئر پروفیسرز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چندبرسوں سے کراچی انٹر بورڈ امتحانات کے انعقاد میں بہتری کی طرف گامزن ہے اس کا اعتراف تعلیم سے دلچسپی رکھنے والے کراچی کے تمام باشعور حلقوں نے کیا ہے اور کراچی انٹر بورڈ نے کالج اساتذہ کے بھرپور تعاون سے نقل مافیا کی بیخ کنی کی ہے اور امتحانات کو شفاف و پُرامن بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ نئے نامزد چیئرمین کی تقرری میں کسی معیار کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا ہے سندھ کے تمام بورڈز کے سربراہ انتہائی تجربہ کار مستند اور اعلیٰ تعلیمی یافتہ ماہرینِ تعلیم ہیں جب کہ کراچی کے نامزد چیئرمین کا درس و تدریس سے نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی تجربہ ہے بطور ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے سپلا کے رہنماؤں نے اربابِ اختیار کو بروقت آگاہی دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹر میڈیٹ بورڈ نے انٹرکے امتحانات کے انعقاد کے سلسلے میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں نئے چیئرمین کی تقرری سے آگے چل کر تمام کوششیں زائل ہوسکتی ہیں۔ سپلا کے رہنماؤں نے ان خدشات کا بھی اظہار کیا ہے کہ یہ اقدام کراچی کے معیارِ تعلیم کو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔ سپلا ایسے تمام تعلیم دشمن اقدامات کی پُر زور مذمت کرتی ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.