کراچی (نیٹ نیوز) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے عملی امتحانات 26 مئی 2015ء سے شروع ہورہے ہیں، ان امتحانات میں شرکت کے خواہشمند اور اہل طالب علم ضروری تفصیلات کیلئے اپنے کالجوں سے رابطہ کریں۔