کراچی انٹرمیڈیٹ: ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخ

image
کراچی ۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے بروز جمعرات 14 مئی 2015ء کو ملتوی ہونے والے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس ،آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے پرچے بروز جمعرات 21 مئی 2015ء کو منعقد ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تمام پرچے پہلے دیئے گئے شیڈول کے مطابق سابقہ امتحانی سینٹرز پر ہی منعقد ہوں گے۔ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے عملی امتحانات 20 مئی 2015ء سے شروع ہورہے ہیں، ان امتحانات میں شرکت کے خواہشمند اور اہل طالب علم ضروری تفصیلات کیلئے اپنے کالجوں سے رابطہ کریں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.