اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت تمام گروپس کے امتحانات کا آغاز

image
کراچی (نیٹ نیوز) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، ہوم اکنامکس، سائنس جنرل گروپ اور آرٹس پرائیویٹ اور ریگولر کے امتحانات منگل سے شروع ہوئے۔ پہلے دن صبح کے وقت ساڑھے نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک 113 امتحانی مراکز میں انٹر کا اردو کا پرچہ لیا گیاجبکہ شام کی شفٹ میں 46 امتحانی مراکز میں آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کا انگریزی کا پرچہ ہوا۔اس موقع پر میڈیا ٹیم کے ساتھ انٹربورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کی سربراہی میں اعلیٰ اختیاری معائنہ ٹیم نے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ ٹیم میں ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی، سیکریٹری بورڈ ارشد حسین قاضی، ڈائریکٹر جنرل کالجزڈاکٹر ناصر انصار، ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکولز منسوب احمد صدیقی اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے اراکین شامل تھے۔ بورڈ کی جانب سے کمپیوٹرائز ڈ ایڈمٹ کارڈ کے اجراء کے ساتھ سی سی اوز کو اسمارٹ فون کی فراہمی کی وجہ سے امیدوار کی جگہ کسی اور کے شریکِ امتحان ہونے کے تمام امکانات ختم کردیئے گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ امتحانی مراکز کے اچانک دوروں کے وقت نقل کرتا ہوا ایک بھی امیدوار نہیں پکڑا گیا تاہم امیدواروں کو بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے سخت دشواری کا سامنا تھا۔ اس موقع پر پریس کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انٹربورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے بتایا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے واجبات کے حوالے سے جو بات کی گئی ہے اس کا کوئی تعلق بورڈ سے نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انٹربورڈ پر کے الیکٹرک کا ایک پیسہ بھی واجب الادا نہیں ہے۔ یہ معاملہ ڈائریکٹوریٹ کالجز کا ہے۔ بورڈ نے تو کے الیکٹرک سے یہ کہا تھا کہ وہ امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کریں۔ اس موقع پر ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ بورڈ نے ایسے کالجوں میں پنکھے فراہم کردیئے ہیں جہاں یہ سہوت موجود نہیں تھی۔ انہوں نے وقت پر امتحانی پرچے کے شروع ہونے اور نظم و ضبط سے امتحان کا ماحول قائم رکھنے پر اپنے عملے اور اساتذہ کی اجتماعی کاوشوں کی تعریف کی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.