نویں اور دسویں جماعت کے عملی امتحانات 2مئی سے

image

کراچی (نیٹ نیوز) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظمِ امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق بورڈ سے الحاق شدہ تمام سیکنڈری اسکولوں کے سربراہان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ نویں اور دسویں جماعت سائنس اور جنرل گروپ (ریگولر) کے عملی امتحانات ۲مئی ۲۰۱۵؁ سے شروع ہونگے جو ۲۰ مئی۲۰۱۵؁ تک جاری رہینگے۔ عملی امتحان میں پچھلے سال کے فیل شدہ اُمیدوار اپنے اسکول کے موجودہ اُمیدوار وں کے ساتھ امتحان دے سکتے ہیں۔جبکہ ایڈیشنل پیپرز ،امپرومنٹ آف گریڈ،اوّل ودوم باہم (کمبائنڈ) اور دوسرے بورڈ سے آنے والے امیدواروں کے امتحانات بعد میں منعقد کئے جائیں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.