میٹرک بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات 2015بحسن خوبی اختتام پذیر۔۔۔۔۔

image

کراچی (نیٹ نیوز)شہر قائد میں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیر اہتمام گذشتہ دنوں

ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2015بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوگئے ۔ واضح رہے

آخری روز منعقدہ پرچوں میں اردو لٹریچر ،سندھی لٹریچر، گجراتی لٹریچر،انگلش لٹریچر

اور آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائینگ کے پرچے شامل ہیں جو کہ امیدواروں کی کم تعداد کی وجہ سے

بورڈ ہی میں منعقد کئے گئے ۔

اس موقع پر ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چئیرمین فصیح الدین خان نے تمام اسٹیک

ہولڈرز ، اساتذہ ،ممتحن ، ویجیلینس افسران ، انتظامی کمیٹیوں ، متعلقہ سرکاری و نجی

اداروں ، سول سوسائیٹیز ، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کے علاوہ والدین

،سماجی شخصیات ،ماہر تعلیم اور نگراں حضرات پر مشتمل سیکڑوں تجربہ کار اسٹاف کے زیر

انتظام میٹرک بورڈ کراچی سال 2015امتحانات کے پر امن اور شاندار انعقاد کے پہلے

مرحلے کی تکمیل پر تمام متعلقین کا شکریہ ادا کیا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مورخہ 07-04-2015 سے

22-04-2015تک منعقدہ سال 2015کے میٹرک کے امتحانات میں تقریباً 3لاکھ 25ہزارسے زائد

طلباء و طالبات نے شرکت کی ان امتحانات کیلئے شہر بھر میں415تعلیمی اداروں میں

امتحانی مراکز قائم کئے گئے ،جبکہ سینٹرل جیل میں بھی ایک امتحانی مرکز قائم کیا

گیا ۔

اس موقع پر سیکریٹری بورڈ مسز حور مظہر نے کہا کہ امتحانات کے دوران دونوں شفٹوں

میں امتحانات کے انعقاد کی بھر پور تیاریاں کی گئیں جبکہ امتحانات کی نگرانی کیلئے

سیکڑوں اساتذہ کے علاوہ اسپیشل ویجیلینس ٹیموں نے بھی اپنی خدمات انجام دیں ۔

امتحانات کے دوران چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان اور ناظم امتحانات نعمان احسن

نے مختلف امتحانی مراکز کے ہنگامی دورے کئے اور بورڈ کی جانب سے کئے گئے انتظامات

پر اطمینان کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں چئیرمین فصیح الدین خان اور ناظم امتحانات نعمان احسن کے دوروں اور سپر

ویجیلنس کمیٹی کے چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر434سے زائدطلباء و طالبات کو نقل

کرتے ہوئے پکڑے گئے ، جس میں کاپی نقل کے کیس 418 ،امتحان گاہ سے کاپی لے کر فرار

ہوئے 03اور جعلی امیدواروں کے 13کیس رجسٹرڈ ہوئے ۔

علاوہ ازیں ناظم امتحانات نعمان احسن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ

امتحانات 2015کے دوران امتحانی مراکز پر پرچہ جات کی با حفاظت ترسیل کیلئے 8حب

سینٹر کا قیام عمل میں لا یا گیا اور امتحانات کے دوران کسی بھی شکایت کے حوالے سے

بورڈ میں رپورٹنگ سیل بھی قائم کیا گیا۔ جس میں رپورٹنگ سیل کے افسران و ممبران نے

ایمانداری ، جانفشانی اور تندہی سے کام کرتے ہوئے شکایا ت کے فوری ازالے کیلئے اپنا

بھر پور کردار ادا کیا ۔ ناظم امتحانات نعمان احسن نے میٹرک امتحانات کے پہلے

کامیاب مر حلے کی تکمیل پر تمام متعلقہ افسران و حکام کی کاوشوں کو سر اہتے ہوئے

امید ظاہر کی کہ 2مئی سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں عملی امتحانات میں بھی

متعلقہ افسران و حکام پوری تندہی سے اپنی خدمات انجام دیں گے اس سلسلے میں نعمان

احسن کا کہنا تھا کہ بورڈ انتظامیہ کسی بھی صورت بیرونی عناصر و نقل مافیا کو

امتحانات پر اثر انداز نہیں ہونے دے گی ۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.