میٹرک کے جاری سالانہ امتحانات 2015کا دسواں روز

image

میٹر ک بورڈ کراچی کے تحت جاری سالانہ امتحانات 2015کے دسویں روز آج صبح کی شفٹ

میں اسلامیات اور اخلاقیات (برائے غیر مسلم طلباء )سا ئنس گروپ کا پرچہ منعقد

ہواجبکہ دوپہر کی شفٹ میں جنرل گروپ کے سندھی سلیس،سندھی نارمل ،اردو متبادل

،انگریزی ادب ،جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اوّل(برائے غیر ملکی طلباء) کے پرچے منعقد

ہوئے ۔

اس موقع پر چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان نے عائشہ با وانی بوائز سیکنڈری

اسکول اور عائشہ باوانی گرلز سیکنڈری اسکول گورا قبرستان کا سر پرائز وزٹ کیا ،جہاں

طلباء و طالبات پرسکون ماحول میں امتحانات دے رہے تھے ،اس موقع پر چئیرمین میٹرک

بورڈ فصیح الدین خان نے سینٹر سپرنٹنڈنٹ اور C.C.O'sکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا

کہ تدریسی ماحول اور تعلیمی عمل کی کامیابی کا دارومدار ٹیم ورک پر ہے جبکہ بہترین

انفرادی و اجتماعی صلاحیتیں بہتر نتائج کے حصول میں مدد دیتی ہیں۔

سیکریٹری بورڈ مسز حور مظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سینٹر سپرنٹنڈنٹ اور سی سی

اوز کو امتحانات میں اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ ذمہ داری کے احسا س کے بغیر

کامیابی ناممکن ہے ، سینٹر سپرنٹنڈنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ امتحانی مراکز میں طلباء

کو سہولیات پہنچائیں پرچے وقت پر شروع

کریں اور وقت پر ہی ختم کریں ۔

علاوہ ازیں ناظم امتحانات نعمان احسن نے گذشتہ دن ہونے والے ٹریفک کے المناک حادثے

میں شہید ہونے والے بھائی بہن کے گھر گئے اور ان کے والدین سے دلی تعزیت کا اظہار

کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ شہید ہونے والے بچوں کے درجات بلند فرمائے اور ان کو

اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ،اس موقع پر انھوں نے کہا کہ نونہال وطن نہ صرف

تعلیم بلکہ ملک و قوم کا اثا ثہ تھے ۔

دریں اثناء اسپیشل ویجیلنس ٹیم اور سینٹر کنٹرول آفیسرز نے دی میریٹوریس اکیڈمی سے

16طلباء کو نقل کرتے پکڑا اور کیس یو ایف ایم کمیٹی کے سپرد کردیا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.