میٹرک کے جاری سالانہ امتحانات 2015 کا آٹھواں روز ۔۔۔۔۔

image

میٹرک بورڈ کے تحت جاری سالانہ امتحانات 2015کا آٹھواں روز جس میں آج صبح کی شفٹ

کے دوران ریاضی جماعت دہم (سائنس گروپ )اور دوپہر کی شفٹ میں مطالعہ پاکستان جماعت

دہم (ناکام امیدواروں کیلئے) جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے پرچے منعقد ہوئے ۔

اس موقع پر آج آٹھویں روز بھی چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان اور ناظم امتحانات

نعمان احسن نے بورڈ کی ٹیم کے ہمراہ لانڈھی ،کورنگی اور نیو کراچی کے مختلف امتحانی

مراکز پر اچانک چھاپے مارے اور 65طلباء کو نقل کا مواد ضبط ہونے پر امتحان دینے سے

روک دیا ۔

چئیرمین میٹرک بورڈفصیح الدین خان نے کہا ہے کہ احسا س ذمہ داری اور فرائض کی

ادائیگی کے ادراک کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا جبکہ بغیر منتظمیت کوئی

بھی منصوبہ پائے تکمیل کو نہیں پہنچ سکتا۔

سیکریٹری بورڈ مسز حور مظہر نے کہا ہے کہ اسپیشل ویجیلنس ٹیم کے ممبران اور

C.C.O'sکو امتحانات میں اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے ،اس لئے نقل کی روک تھام کیلئے ڈ

یوٹی پہ ما مور تمام ویجیلنس ٹیمیں اور سینٹر کنٹرول آفیسرز کی اولین ترجیحات میں

شامل ہونی چاہیے اور وہ اس حوالے سے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔

ناظم امتحانات نعمان احسن نے کہا کہ تعلیم کے پورے عمل کا دارو مدار طلباء و طا

لبات اور اسا تذہ و والدین سمیت معاشرے کے ہر فرد پر منحصر ہے جبکہ بورڈ کا عملہ

اپنے فرائض کی ادائیگی اسا تذہ اور ممتحنین کے بھر پور تعاون سے ہی پوری کر سکتا ہے

۔

بعدازاں بورڈ کے نامزد ویجیلنس ٹیم اور بورڈ کی اسپیشل اسائنمنٹ ٹیم نے مختلف

امتحانی سینٹرز پر چھاپے مار کر ایک جعلی امیدوار سمیت 10طلباء کو نقل کیس میں پکڑ

کر کیس UFMکمیٹی کے سپرد کرکے تحقیقات کی سفارش کردی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.