میٹرک کے جاری سالانہ امتحانات 2015کا ساتواں روز ۔۔۔۔۔

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت جاری سالانہ امتحانات 2015 ؁ء کے ساتویں روز آج صبح کی

شفٹ میں کیمسٹری جماعت نہم (سائنس گروپ) جبکہ دوپہر کی شفٹ میں اسلامک اسٹڈیز ،

تاریخ اسلام ،معاشیات اور انتظام برائے اصلاح خا نہ (صرف طالبات کیلئے )کے پرچے

منعقد ہوئے ۔

چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان اور ناظم امتحانات نعمان احسن نے دی کریسنٹ پبلک

اسکول میٹروول سائٹ کیمپس اور ظہور GBSSلیاقت آباد میں اپنے اچانک دورے کے دوران

49طلباء کو نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا اور ان کی کاپیاں ضبط کرکے ڈسپلنری

ایکشن کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے ضابطے کی کارروائی کا حکم دے دیا ۔اس موقع پر انھوں

نے امتحانی مراکز پر ڈیوٹی پر مامور عملے کو نقل کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات

کرنے کے علاوہ دیگر ضروری ہدایات بھی دیں ۔

دوسری جانب سیکریٹری بورڈ مسز حور مظہر نے کہا ہے کہ نقل روکنا اسکول انتظامیہ کی

اولین ترجیح ہونی چاہیئے اگر کسی اسکول میں نقل ہوئی تو اس کی ذمہ دار خود اسکول

انتظامیہ ہوگی ،اس حوالے سے اسکول انتظامیہ اپنے اپنے امتحانی مراکز میں نقل کی روک

تھام کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔

کنٹرولر امتحانات نعمان احسن نے اپنے بیان میں کہا کہ طلباء و طا لبات اپنے اندر

مثبت سوچ پیدا کرنے کیلئے نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیوں میں

بھی حصہ لیں ،انھوں نے مزید کہا کہ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر

امتحانی مراکز پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

علاوہ ازیں بورڈ کی قائم کردہ اسپیشل ویجیلنس ٹیموں ،سی سی اوز اور سینٹر

سپرنٹنڈنٹس نے بھی مختلف امتحانی مراکز سے 1جعلی امیدوار سمیت 16 طلباء کو چیٹنگ

کرتے ہوئے پکڑا اور ان سے نقل کا مواد ضبط کرکے کیس رجسٹرڈ کرادیا۔دوسری جانب KMC

بوائز /گرلز سیکنڈری اسکول P.E.C.H.Sسے ایک طالب علم کاپی لے کر فرار ہوگیا جس کا

کیس UFMکمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.