کراچی میٹرک بورڈ: نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات ۲۰۱۵ کا آغاز

image

شہر قائد میں ثا نوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیر اہتمام نہم و دہم جماعت کے سالانہ

امتحانات ۲۰۱۵ کا شفاف اور پر امن ماحول میں آغاز ہوگیا ، آج صبح نہم جماعت سائنس

گروپ کا کمپیوٹر اسٹڈیز جبکہ دوپہر میں جنرل گروپ انگریزی دوم کا پرچہ تھا ۔

تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جاری سالانہ امتحانات کے دوران

شہر بھر میں 413امتحانی مراکز بنائے گئے جاری امتحانات میں اس سال تقریباً325000سے

زائد طلباء وطالبات امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں ۔

اس موقع پر چئیر مین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان ،سیکریٹری بورڈ مسز حور مظہر اور

ناظم امتحانات نعمان احسن نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ہمراہ علیمیہ گورنمنٹ

بوائز سیکنڈری اسکول اور ST.JUDE'Sہائی اسکول حسین ڈسلوا ٹاؤن نارتھ ناظم آباد کے

اچانک دورے کئے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل مقصود احمد قریشی بھی ہمراہ تھے۔

اس موقع پر چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان نے امتحانی مراکز کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ

اور ویجیلنس آفیسر ز کو سخت ہدایات جاری کیں کہ وہ امتحانات کے دوران سینٹر پر اپنی

موجودگی کو یقینی بنائیں اور امتحانات میں نقل کے خاتمے کیلئے اپنا کرادار مثبت

انداز میں ادا کریں انھوں نے مذید کہا کہ امتحانات کے دوران طلباء کے موبائل فون پر

پابندی کو یقینی بنائیں ۔

 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.