میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے سال 2015کے امتحانی پروگرام(Date Sheet)

image

ثانوی تعلیمی بورڈ ، کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق

میٹرک(جماعت نہم دہم) کے سالانہ امتحانات برائے سال 2015جو 7 اپریل سے شروع ہورہے

ہیں اُنکے امتحانی پروگرام (Date Sheet) کا اجراء بمعہ امتحانی مراکز کی تفصیل بروز

جمعہ 3 اپریل 2015سے ٹاؤن کی سطح پر کیا جائے گا۔ جس کی تفصیل درج ذیل ہے:

3 اپریل کو نیوکراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال

اور شاہ فیصل ٹاؤن۔4 اپریل کو ملیر ، بن قاسم ، لانڈھی، کورنگی، صدر، کیماڑی، سائٹ،

بلدیہ ، اورنگی، لیاری اور گڈاپ ٹاؤن کو امتحانی پروگرا م کا اجراء کیا جائے گا۔

بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اسکول کے اتھارٹی

لیٹر کے ہمراہ اپنے مجاز نمائندے کو امتحانی پروگرام وصول کرنے کے لئے صبح 09:30 تا

شام 5: 00 بجے تک بھیج دیں۔امتحانی پروگرام بورڈ ہذا کے کانفرنس ہال بلاک Bپہلی

منزل سے جاری کیا جائے گا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.