میٹرک بورڈ کراچی: نویں و دسویں جماعت کے ایڈمٹ کارڈز کا اجراء 21مارچ سے

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق سالانہ امتحان برائے سال 2015کے لئے جماعت نویں دسویں (سائنس گروپ و جنرل ریگولر گروپ) کے ایڈمٹ کارڈز کا اجراء21مارچ بروز ہفتہ سے کیا جائے گا۔ اسکولوں کے سربراہان سے گزارش ہے کہ وہ اسکول کے اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ اپنے نمائندے کو ایڈمٹ کارڈز وصول کرنے کے لئے کانفرنس ہال پہلی منزل بلاک B-میں دفتری اوقات (09:30 to 5:00)میں بھیج دیں۔ایڈمٹ کارڈز اجراء کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے: 21-03-2015نیوکراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔24-03-2015جمشید ٹاؤن ، گلشن اقبال، شاہ فیصل۔ 25-03-2015ملیر، بن قاسم، لانڈھی، کورنگی۔26-03-2015صدر، لیاری، کیماڑی۔27-03-2015بلدیہ ، سائٹ، اورنگی ، گڈاپ۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.