جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے کے 29 ،30 اور31 جنوری2015 ء کو ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق بی اے سال دوئم کا 29 جنوری کو ملتوی ہونے والاپرچہ اب07 مارچ2015 ء کو ہوگا،جبکہ بی اے سال اول کا 30 جنوری 2015 ء کو ملتوی ہونے والاپرچہ اب 06 مارچ 2015 ء کو جبکہ سال دوئم کا 31 جنوری 2015 ء کو ملتوی ہونے والاپرچہ اب 05 مارچ 2015 ء کو منعقد ہوگا۔واضح رہے کہ امتحانی مرکز اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔