تعلیمی اعلانات برائے /04/03/2015

image

کلیہ علوم کے مختلف شعبوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں طلائی تمغوں کی تقسیم کی تقریب جمعرات05 مارچ کو صبح 11بجے کلیہ علوم کے کونسل ہال میں منعقد ہوگی۔ ٭ جامعہ کراچی شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے زیر اہتمام سیمینار بدھ 4 مارچ کو ہوگا۔ ٭ جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے زیراہتمام سیمینار بعنوان غیر منظم شہری پھیلائو اور شہر کراچی کے تاریخی مقامات پر اس کے اثرات‘‘ آج بروز بدھ 04 مارچ2015 ء کو صبح 11:00 بجے صبح سماعت گاہ کلیہ سماجی علوم جامعہ کراچی میں منعقد ہوگی۔صدارت نامور شہری منصوبہ سازعارف حسن کرینگے۔ ٭ جامعہ کراچی ’’پاکستان میںبشر کی ترقی کودرپیش چیلنج‘‘ کے عنوان سے جاوید جبارکا لیکچر 05مارچ کو ہوگا۔ ٭ جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر کے اعلامیہ کے مطابق ممتاز سلسلہ لیکچرز کے تحت بعنوان ’’پاکستان میںانسانی ترقی کودرپیش چیلنج‘‘ بروز جمعرات05 مارچ 2015 ء کو صبح گیارہ بجے سماعت گاہ کلیہ سماجی علوم میں منعقد ہوگا،جس میں سابق وفاقی وزیر وسینیٹر اورمعروف دانشورجاوید جبار کلیدی مقالہ پیش کرینگے۔٭ جامعہ کراچی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار 06مارچ کو ہوگا۔٭جامعہ کراچی کی ویمن اسٹڈیز سینٹر کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ کی زیرنگرانی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک سیمینار بعنوان ’’پاکستان میں ہوم بیسڈ خواتین کے سماجی ومعاشی مسائل ‘‘ بہ اشتراک ہائر ایجوکیشن کمیشن،شعبہ سماجی بہبود جامعہ کراچی،ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ اور انجمن ترقی نسواں06 مارچ صبح 10 بجے ویمنز اسٹڈیز سینٹر ، جامعہ کراچی میں منعقدہوگا۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر صدارت کرینگے ۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.