تعلیمی اعلانات برائے /17/02/2015

image

جامعہ کراچی کے شعبہ جغرافیہ کی پروفیسر ڈاکٹر عذرا پروین اور شعبہ جینیٹکس کی پروفیسر ڈاکٹر طلعت حیدر کی تدریسی و تحقیقی خدمات کے اعتراف میں ان کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر کلیہ علوم کے آفس کی جانب سے ایک ’’اکیڈمک ریفرنس‘‘ منگل17 فروری کو کلیہ علوم جامعہ کراچی کے کونسل ہال میں صبح گیارہ بجے منعقد ہوگا ۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر صدارت کرینگے۔ ٭ جامعہ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام پرائیویٹ کے رجسٹریشن اور امپرومنٹ آف ڈویژن کیلئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 20 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔ طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 2900روپے فیس کے ساتھ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔ ٭ جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے زیراہتمام سیمینار بعنوان ’’سسکو نیٹ ورکنگ اکیڈمی آگہی دن‘‘ منگل 17فروری کو سماعت گاہ کلیہ سماجی علوم میں منعقد ہوگا۔ اختتامی تقریب کی صدارت رئیس کلیہ علوم پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر اور ڈائریکٹر ایچ ای جے پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کرینگے۔ ٭ جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن انجم عزیز کے زیر اہتمام کراچی یونیورسٹی فیکلٹی انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹ 2015ء منگل 17 فروری سے27 فروری 2015 ء منعقد ہوں گے جس میں جامعہ کراچی کے تمام شعبوں کی ٹیمیں بشمول کرکٹ، ہاکی، فٹبال، باسکٹ بال، چیس، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس اور ایتھلیٹس کے مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ ٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سیشن برائے (2014-15 ء ) کے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق سرکاری کالجز کے طلبہ اپنے انرولمنٹ فارم 6000روپے فیس کے ساتھ جبکہ نجی کالجز کے طلبہ اپنے انرولمنٹ فارم 16000روپے فیس کے ساتھ 16 مارچ تک متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔ تاریخ گزرنے کے بعد 2000روپے لیٹ فیس کے ساتھ 16اپریل تک انرولمنٹ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.