میٹرک ضمنی کے کامیاب امیدوار اور انٹر کے امتحانی فارم

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی سے میٹرک کے ضمنی امتحانات 2014ء میں کامیاب ہونے والے ان امیدواروں کیلئے جو انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ہیں امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تمام امیدوار انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے تمام گروپس سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، آرٹس ریگولر، ہوم اکنامکس، کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ کیلئے امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں۔ محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ تمام ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم اپنے کالجوں کے پرنسپلز سے تصدیق کے بعد بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جبکہ پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ امتحانی فارم بروز جمعرات 12فروری 2015ء سے 27فروری 2015ء تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ جو امیدوار مقررہ تاریخوں تک اپنے امتحانی فارم جمع نہ کرواسکیں وہ اپنے فارم بروز پیر 2مارچ 2015ء سے 6 مارچ تک 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 9 مارچ سے 12 مارچ تک 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ جبکہ 13مارچ سے 18مارچ 2015ء تک 1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کرواسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.