جامعہ سندھ :سمسٹر امتحانات منگل 10 فروری سے

image

ناظم امتحانات جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے جامعہ سندھ سے ملحقہ سرکاری کالج/انسٹی ٹیوٹس کے بی سی ایس (پارٹ اول، دوم و سوم)، ایم ایڈ (تھری سیمسٹر ڈگری پروگرام ) اور اے ڈی ای پارٹ اول و دوم کے دوسرے سیمسٹر کے امتحانات 2013-14 کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ جاری کردہ شیڈیول کے مطابق سیمسٹر امتحانات منگل 10 فروری سے لیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں بی سی ایس کے امتحانات کے لیے امتحانی سینٹر گورنمنٹ بوائز کالج کاری موری، گورنمنٹ بوائز کالج قاسم آباد، گورنمنٹ نذرتھ کالج (زبیدہ) کالج، گورنمنٹ گرلز کالج قاسم آباد، گورنمنٹ شاہ لطیف گرلز کالج لطیف آباد حیدرآباد، ابن رشد گورنمنٹ گرلز کالج میرپورخاص اور گورنمنٹ بوائز کالج ٹنڈو جان محمد جبکہ اے ڈی ای کے امتحانات کے لیے امتحانی سینٹر گورنمنٹ ایلمینٹری کالج آف ایجوکیشن (مین)، گورنمنٹ ایلمینٹری کالج آف ایجوکیشن (وومین) حیدرآباد، گورنمنٹ ایلمینٹری کالج آف ایجوکیشن (مین)، گورنمنٹ ایلمینٹری کالج آف ایجوکیشن (وومین) میرپورخاص، گورنمنٹ ایلیمینٹری کالج آف ایجوکیشن (مین/وومین) دادو، گورنمنٹ ایلمینٹری کالج آف ایجوکیشن (مین)، گورنمنٹ ایلیمینٹری کالج آف ایجوکیشن (وومین) دادو، گورنمنٹ ایلمینٹری کالج آف ایجوکیشن (مین)، گورنمنٹ ایلمینٹری کالج آف ایجوکیشن (وومین) سانگھڑ، گورنمنٹ ایلمینٹری کالج آف ایجوکیشن (مین)، گورنمنٹ ایلمینٹری کالج آف ایجوکیشن (وومین) ٹھٹھہ، گورنمنٹ ایلمینٹری کالج آف ایجوکیشن (مین) بدین، جبکہ پراونشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیچرز ایجوکیشن (پائٹ) نوابشاہ کو اے ڈی ای و ایم ایڈ کے امتحانات کے لیے امتحانی سینٹر مقرر کیا گیا ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.