نویں و دسویں جماعت کے امتحانی فارم جمع کرانے میں توسیع

image
ثانوی تعلیمی بورڈ ،کراچی کی سیکریٹری مسز حور مظہر کے اعلامیہ کے مطابق نویں و دسویں جماعت کے امتحانی فارم برائے سال 2015جمع کرانے کے لئے 2فروری سے 10فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔یاد رہے 29جنوری تک جمع کرائی گئی فیس کے مطابق ہی امتحانی فارم وصول کیے جائیں گے۔ سیکریٹری بورڈ کے مطابق یہ سہولت گزشتہ دنوں شہر کی مخدوش صورتحال کے پیشِ نظر اور طلبہ و طالبات اور والدین کے وسیع تر مفاد میں کی گئی ہے۔

مزید برآں30جنوری کو بغیر لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی ۔لیکن بورڈ انتظامیہ نے ہفتہ اور اتوار کو بھی بغیر لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم وصول کئے تاکہ والدین پر کسی قسم کا مالی بوجھ نہ پڑے۔ اگر ابھی بھی کسی اسکول کے امتحانی فارم جمع کرانے سے رہ گئے ہیں تو وہ فوری طور پر سیکریٹری بورڈ کے آفس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔سیکریٹر ی بورڈ نے مزید کہا کہ بورڈ انتظامیہ ہمیشہ طلبہ و طالبات اور والدین کے وسیع تر مفاد میں فیصلہ کو ترجیح دیتی ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.