تعلیمی اعلانات برائے /26/01/2015

image

جامعہ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز(ایوننگ پروگرام )کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں،وہ اپنی داخلہ فیس 26 جنوری سے 2؍فروری تک جمع کراسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام کے ایسے طلباوطالبات جو جاری کردہ داخلہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں وہ 26 تا29 جنوری تک 500روپے کے عوض کلیم فارم یوبی ایل بینک کیمپس برانچ سے حاصل / جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کلیم فارم جمع کراتے ہوئے کلوزنگ پرسٹیج کو بھی ملحوظ رکھیں۔ ٭جامعہ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز ایوننگ پروگرا م میں ڈونرز نشستوں پر داخلے کے خواہشمند طلبہ داخلہ فارم 26 جنوری تا03 فروری تک جمع کراسکتے ہیں۔ ٭ جامعہ کراچی کا جلسہ تقسیم اسناد برائے 2014ء 31جنوری کو دوپہر2بجے منعقدہورہا ہے۔ اس سلسلے میں سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر واقع کانووکیشن کیمپ آفس سے27 اور28 جنوری کو صبح 9تادوپہر 3بجے تک کھلا رہے گا۔ جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کے اہل امیدوار اصل شناختی کارڈ اور اصل رسید دکھا کر اپنے دعوت نامے حاصل کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں جلسہ تقسیم اسناد برائے 2014 ء میں شرکت کے لئے تعلیمی لباس(Academic Costume )کے سلسلے میں سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر واقع کانووکیشن کیمپ آفس سے منسلک ’’رضوی ٹیلر‘‘ کے کائونٹرسے جوع کرسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.