انٹرانجینئرنگ ، میڈیکل، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ و ریگولر کے نتائج

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بیک وقت انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2014ء کےنتائج کا اعلان کر کے نئی تاریخ رقم کردی ہے، یاد رہے کہ انٹربورڈ کے ناظم امتحانات عمران خان چشتی نے سندھ کے دیگر بورڈز سے قبل نتائج کا اعلان کر کے اپنی سب سے پہلے نتائج دینے کی روایت کو برقرار رکھا ہے ،سندھ کے تعلیمی بورڈز ابھی تک میٹرک کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان بھی نہیں کرسکے ہیں حالانکہ میٹرک کے ضمنی امتحانات انٹر کے ضمنی امتحانات سے ایک ماہ قبل منعقد ہوئے تھے۔ محمد عمران خان چشتی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری میڈیکل کے امتحانات میں 5940 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 5542امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں 1808امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 32.62فیصد رہا، ان امتحانات میں 3امیدواروں نے اے ون گریڈ، 13 نے اے گریڈ، 115 نے بی گریڈ، 735 نے سی گریڈ، 874 نے ڈی گریڈ، 64 نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی جبکہ 4امیدوار صرف پاس قرار پائے۔ ناظم امتحانات نے مزید بتایا کہ سائنس پری انجینئرنگ کے امتحانات میں 8869امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے 8301امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جبکہ 3715امیدوار کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 44.75فیصد رہا، ان امتحانات میں 11امیدوار اے ون گریڈ، 27اے گریڈ، 204 بی گریڈ، 1101 سی گریڈ، 2154 ڈی گریڈ اور 214امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 4امیدوار پاس ہوئے۔سائنس جنرل کےامتحانات میں 715امیدوار رجسٹر ہوئے جبکہ 677 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 360امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 53.18فیصد رہا،ان امتحانات میں 5امیدوار اے گریڈ، 33 بی گریڈ، 150 سی گریڈ، 166 ڈی گریڈ، 5ای گریڈ اور ایک امیدوار پاس قرار پایا۔کامرس ریگولر کے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ ان امتحانات میں 13314امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 12550 امیدوار شریک ہوئے، 5627 امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 44.84 فیصد رہا، ان امتحانات میں 4امیدوار اے گریڈ، 63 بی گریڈ، 1091 سی گریڈ، 4047 ڈی گریڈاور 422 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ کامرس پرائیویٹ میں 3595 امیدوار رجسٹر ہوئے جس میں سے 3447نے امتحانات میں شرکت کی جبکہ 1600امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 46.42فیصد رہا، کامرس پرائیویٹ کے امتحانات میں 5 امیدوار اے گریڈ، 143 بی گریڈ، 497سی گریڈ، 821ڈی گریڈ اور 134امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.