تعلیمی اعلانات برائے /14/01/2015

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی ایڈ اور ایم ایڈ(مارننگ/ایوننگ) کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کردی گئی ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 5075روپے فیس برائے بی ایڈ(مارننگ /ایوننگ) اور ایم ایڈ(مارننگ /ایوننگ)کے لئے 6450روپے فیس کے ساتھ 20جنوری تک متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو2008ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں اورسالانہ امتحانات میں شرکت چاہتے ہیں ،انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانا ہونگے۔ ٭ جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق مخصوص کوٹے اور ڈونرز نشستوں پر ہونے والے(ماسٹرز/ بیچلرزپروگرام) کی داخلوں کی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 15 جنوری تک صبح 9:30 سے دوپہر ایک بجے فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے کونسل روم میںجمع کراسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.