امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے ریگولر کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کردی گئی ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 2400روپے فیس برائے سال اول/ دوم اور کمبائنڈ کے لئے 4250روپے فیس کے ساتھ 13 جنوری 2015 ء تک متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2008 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیںاورسالانہ امتحانات میں شرکت کے خواہشمند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرنا ہونگے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.